ساؤتھ ساؤتھ تعاون پائیدار ترقی کے حوالے سے عالمی ایجنڈا 2030ء کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے جس کی منظوری رواں ماہ کے آخر میں عالمی سربراہی کانفرنس میں دی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو’’ ساؤتھ ساؤتھ کوآپریشن‘‘ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔بان کی مون نے کہا کہ جس طرح ہم پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول کیلئے کوششوں کا آغاز
کرتے ہیں، ہمیں جنوبی خطوں میں بھی لچک کے مظاہرے اور خطرات کو کم کرتے ہوئے ترقی کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک اہم کردار بن گئے ہیں جن کی اکثریت کا تعلق اوسط آمدنی کے حامل کلب سے ہے جبکہ چند ایک نے شاندار ترقی بھی کی ہے ۔ان ملکوں کی بچت و سرمایہ کاری کی شرح بلند ہے اس کے علاوہ عالمی سطح پر اشیاء اور خدمات کی تجارت میں ان کا بڑا حصہ ہے ۔ -